اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا وزٹ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا .
یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے وزیراعظم شہباز شریف سبسڈی پروگرام پر بریفننگ دی .
گولڑہ شریف یوٹیلیٹی اسٹورز پر تاریخ میں پہلی دفعہ ایک ماہ میں 4 کروڑ کی سیل ریکارڈ کی گئی ہے جو عام دنوں میں ماہانہ 1 کروڑ سے زیادہ نہیں ہوتی .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز صارفین سے بات چیت کی اور سستا آٹا فراہمی کے حوالے سے سسٹم چیک کیا .
یوٹیلیٹی اسٹورز پر BISP کے رجسٹریشن ڈیسک کا بھی وزٹ کیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں .