کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2014میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی نیلامی کی تھی،ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024میں میچور ہو گئے تھے،حکومت نے میچورنگ بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔