ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیاملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھااشتہاری ملزم فلائٹ نمبر پی کے 740 کے ذریعے سعودی عرب سے ملتان ائرپورٹ پہنچا تھا۔گرفتار ملزم بہاولپور پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم محمد محبوب کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت دیراور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر
نجی بینک کے 27 کروڑ کی غبن کا معاملہ
ڈائریکٹر فیصل آبد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسر نے غبن کی گئی رقم ریکور کروادینجی بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو درخواست موصول ہوئی تھینجی بینک کے ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاونٹس کی رقوم غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیں۔ایریا مینیجر عمار کیانی نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متعدد اکاونٹ ہولڈرز کی چیک بکس جاری کروائیں۔مذکورہ چیک بکس کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کی اکاونٹس میں جمع کروائےڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر انکوائری آفیسر اجمل حسین نے تحقیقات کا آغاز کیابہترین تکنیکی اور تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غبن شدہ رقم بینک حکام کو ریکور کروا کر دی۔بروقت ریکوری پر نجی بینک حکام نے فیصل آباد زون کا دورہ بھی کیا بینک حکام کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی بروقت ریکوری پر ایف آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔