گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )قرآن سے دوری کے سبب مسلمان پسپائیوں اور تاریکیوں کی دلدل میں پھنسے ہیں، مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل سیرت مستحبین صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں پنہاں ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی پر عمل درآمد کروائے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ایک سازش ہے جس میں امریکہ برطانیہ اور دیگر کفار ر یاستیں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عرفا ن ا لقادری ، محمد زاہد حبیب قادری، حافظ محمد شعیب، عطا الرحمن خان صافی پروفیسر حافظ رانا حماد محمود ایڈووکیٹ،صاحبزادہ عدیل عارف و دیگر نے مدرسہ غوثیہ رضویہ میں عظمت قران کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر عرفان القادری نے کہا کہ یہود نصاری نے قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے سائنس کی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں،مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے،کشمیر،فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں اور تکلیف پوری دنیا کے مسلمان محسوس کررہے ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پوری امت مسلمہ متحد ہے،نور قرآن کا یہ کمال ہے کہ قیامت تک اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم کی معراج کا چرچا کرتا رہیگا، محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ ایک اللہ ایک رسول اور ایک قرآن کے ماننے والوں کے درمیان یہود ونصاری انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں،ہمیں ایک ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔