آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام:30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے لئے کام جاری ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان نے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کا آغاز آج سے واشنگٹن میں ہو گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزارتی اور اہم اجلاس 17 اپریل سے 19 اپریل کے دوران شیڈول ہیں، وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیر خزانہ کی دوست ممالک کے وزرا ئے خزانہ اور امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کے نئے پروگرام کے لئے درخواست کی جائے گی، نئے قرض پروگرام کی شرائط طے کرنے کیلئے آئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لئے ابتدائی پلان پرکام ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 3 سال کیلئے ہو گا جس کا پیکیج 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے پروگرام کے تحت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو تیز کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت نے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے سے ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کیلئے اقدامات لئے جائیں گے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی