گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں سیوریج لائنز اور مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ تیزی سے جاری ہے جس کے لئے تمام متعلقہ افسروں و سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سلٹنگ و صفائی کی مانیڑنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز ہونے والی تقریبا 32mm بارش ریکارڈ کی گئی۔تمام انڈر پاس ٹریفک کے لئے کلیئر رہے ہیں ان میں پانی کھڑا نہیں ہوا ،واسا گوجرانوالہ کا عملہ بارش کے دوران نکاسی آب کے عمل کو بہتر کرنے کے لئے میدان میں موجود رہا ۔ایم ڈی واساکی طر ف سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ کوڑا کڑکٹ سیور لائنوں ، گٹروں یا نالوں میں نہ پھینکیں۔ یہ چیزیں نکاسی آب کے عمل کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ واسا گوجرانوالہ نکاسی آب کے عمل کی بہتری کے لئے ہما وقت کوشاں ہے۔ایم ڈی واسا نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر فیلڈ افسر ان و عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ایم ڈی واسا نے یہاں ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ اور ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے،