گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اور گیپکو میں چھڑی سرد جنگ کا دوسرا نتیجہ موصو ل، تفصیلا ت کے مطابق گیپکو نے ایف آئی اے دفتر کی بجلی منقطع کر دی۔ گیپکو نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ گیپکو کا نادہندہ تھا، ایف آئی اے کے ذمہ گیپکو کے ایک کروڑ سے زائد واجب الادا تھے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز گیپکو کے 20 افسران و ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔