علمائےکرام اور حفاظ علم کی شمع روشن رکھتے ہیں،صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازہری، مفتی محمد شعبان القادری پیر سید مستجاب علی شاہ جماعتی حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ علم ایک لازوال نعمت ہے جس کے پاس قرآن اور احادیث کا علم ہو وہ ایسے افراد تیار کرے جو آگے اس کو پھیلائے علم ایسا صدقہ جاریہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جہاں سے طلبا و طالبات کی بے لوث تعلیم تربیت کر کے انہیں اسلام کا مبلغ اور بہتری محب وطن بنایا جاتا ہے علم دین حاصل کر کے علمائے اکرام اور حفاظ اسلام کی تعلیم وترویج خدمت قرآن کا فریضہ سر انجام دے کر معاشرہ کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں علمائے اکرام اور حفاظ علم کی شمع روشن رکھتے ہیں جو والدین اساتذہ جامعہ کے معاونین ومنتظمین کے لئے صدقہ جاریہ کاسبب بنتے ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک پہنچانا جائے تاکہ جہالت کا خاتمہ ہو قرآنی انوار سے زمانے بھر کو روشن کر کے معاشرے کو نظام مصطفی کا ماڈل بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی نظامت ونقابت کے فرائض مہتمم جامعہ قادریہ مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام دیئے۔تقریب کے مہمانان گرامی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن رضا، پروفیسر محمد فیض رسول فیضان ، رانا محمد سلیم خاں کے علاوہ جماعت اہل سنٹ کے ڈویژنل راہنما مولانا حافظ محمد اشرف رضا،حاجی محمد یعقوب چشتی ضلعی امیر، چوہدری سجاد مشاق، چوہدری محمد فاروق چیمہ، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، چوہدری شا زب چٹھہ ، ملک محمد منیب ،مولانا طالب مجددی، ،خطیب الرحمن مغل،فاروق بھلی،حافظ عمران یعقوب سیالوی،ڈاکٹر عثمان چیمہ،پروفیسر حافظ طارق،مرزا ظفر اقبال بیگ کے علاوہ کثیر تعداد میں علما ومشائخ تنظیمات اہل سنت کے قائدین اور ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میںعلماو مشائخ مہمانان گرامی نے فارغ التحصیل حفاظ اور طلبا ء کو دستار فضیلت اور انعامات سے نوازا ، آخر میں علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے عالم اسلام ، وطن عزیز اور فلسطین استحکام پاکستان کے لئے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی