الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم کا انتقال اہلسنت وجماعت کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی ودیگر کا اظہار خیال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) حاجی سراج دین مرحوم کے بیٹے محمد صادق مہر،مہر محمد عارف ندیم ایڈووکیٹ مرحوم محمد شاہد مرحوم ،محمد سلمان مہر المشہور ڈرموں والے ،محمد عرفان مہر کے بھائی ،پاکستان سنی فورس کے مرکزی سالار حافظ مہر محمد عدیل عارف کے چچا جان اور محمد ارسلان مہر محمد فیضان مہر ،محمد فرحان کے والد الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم المشہور ڈرموں والے سچے عاشق رسول اور اسلام کے مجاہد تھے بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی اور دین اسلام کی ترویج اشاعت میں گزاری تحفظ ختم نبوت نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں رہے،جامع مسجد سکینہ سراج و مدرسہ سراج العلوم بالمقابل فضائیہ ہائوسنگ سکیم علی جی ٹائون کا قیام، درس وتدریس امامت وخطابت اور سینکڑوں طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ان کے لئے ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔ الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم کا انتقال اہلسنت وجماعت کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے مرحوم کی ہمہ وقت بیداری مذہبی،مسلکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازہری،مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا حافظ محمد رفیق قادری،مولانا حافظ فیاض الحسن صدیق، حافظ مہر محمد عدیل عارف ،صاحبزادہ نعمان صدیقی،صاحبزادہ احمد رضا جماعتی ، ودیگر مقررین نے جامع مسجد سکینہ سراج میں الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔تقریب میں مہر ساجد نعیم ہلاکو،علی شبیر مہر کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب محبت اور تنظیمات اہل سنت کے قایدین وکارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صاحبزادہ مولانا محمد انور رضا قادری رضوی نے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی ۔علاوہ ازیں الحاج چوہدری محمد طارق مرحوم کے دسویں کا ختم 26مئی بروز جمعة المبارک کو ایک بجے بعد از نماز جمعہ جامع مسجد سکینہ سراج و مدرسہ سراج العلوم بالمقابل فضائیہ ہائوسنگ سکیم علی جی ٹائون قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی