اسلام آباد(نیوزڈیسک)ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی سردار سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.
ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر سے ان کے آفس میں ملاقات کی.
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی ۔
انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اپنے دور میں تمام سیاسی پارٹیوں کے درمیان جمہوری رویوں ، مثبت رجحان اور موجودہ سیاست میں پولرائزیشن کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے