اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کی زیر صدارت جی ایم سوئی گیس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جی ایم سوئی گیس اور دیگران افسران نے سوئی گیس کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کو بریفننگ دی ۔انجم عقیل خان نے کہا کہ حلقہ این اے 46 سمیت اسلام آباد کے باقی حلقوں میں گیس پائپ لائنز بچھائی جائیں گی تاکہ عام شہری سہولت سے استفادہ کر سکیں۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں جہاں پر ابھی گیس پائپ لائنز نہیں ڈالی گئی وہاں ترجیح بنیادوں پر گیس پائپ لائن بچھائی جائیں گی۔اسلام آباد میں گیس کنکشن کے لیے لوگوں کی درخواستوں پر عملدرآمد کیا جائے اور گیس کنکشن لگائے جائیں۔اسلام آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی گرانٹس کے لیے سروے اور جاری پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔میٹنگ میں صدر مسلم لیگ ن این اے 46 اسلام آباد ملک ساجد محمود بھی موجود تھے ۔