گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار سے)انٹرفیتھ ہارمنی بین المذاہب وفد کی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی سے ملاقات،ضلع بھر میں قیام امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انٹرفیتھ ھارمنی بین المذاہب کے وفد کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی سے ملاقات میں کی، وفد میںممبر نٹرفیتھ ہارمنی بین المذاہب کمیٹی میڈیم سدرہ شہباز، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ ،پاسٹر شہباز برکت، حافظ انس ظہیر، پاسٹر ہمران عالم، شریک تھے وفد نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت اور سرپرستی میں ضلع بھر میں ہر سطح پرہم آہنگی رواداری کے فروغ، اور عدم برداشت انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے، قیام امن اوراستحکام پاکستان کے حوالے سے اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جسے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے سراہتے ہوئے مکمل طور پر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی۔