ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے،شیخ الطاف ڈی ای او ایجوکیشن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور معیاری درسگاہ ہی مستقبل کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کی ضامن ہوتی ہے کسی بھی معاشرے میں مدرس ،معلم،استاد کی حیثیت ایک معمار قوم کی سی ہوتی ہے جس قوم کو بچپن سے اچھے استاد میسر آجائیں وہ قوم اچھی بن جاتی ہے اچھے اساتذہ قوم کی نسلیں سنوار دیتے ہیں اساتذہ کرام کی بہترین خدمات سے وطن کی ترقی کی رفتار تیز تر ہوجاتی ہے ۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا میں نام پیدا کرتی ہیں۔ ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارشیخ الطاف ڈی ای او ایجوکیشن،مظفر جاوید بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،چوہدری افضل علی ساہی سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن گوجرانوالہ ،ارشد بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ اور نوجوان ماہر تعلیم ڈائریکٹر لیڈز اسکول سسٹم مقبول الہی کیمپس محمد عمر مغل نے لیڈز اسکول سسٹم مقبول الہی کیمپس جی مگنولیا پارک کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دے کر قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔ بچوں کی کردارسازی اور شخصیت میں والدین اور اساتذہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اساتذہ ملک و ملت کے مستقبل کے پاسبان ہیں ۔ علم بہت بڑی نعمت ہے ڈائریکٹر لیڈز اسکول سسٹم مقبول الہی کیمپس محمد عمر مغل نے کہا کہ ہمارا ادارہ علم کے حصول کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، بچوں کو جدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہمار ا فرض اولین ہونا چاہیئے۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیںاور بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر طلبا وطالبات نے سبق آمیز موضوعات پر ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات او ر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو شیلڈز اور کیش پرائز سے بھی نوازا گیا۔ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی