میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان

سان لوئیس پوٹوسی: ہم ہمیشہ چین میں کھائے جانے والے عجیب و غریب کھانوں کے بارے میں سنتے آئے ہیں لیکن میکسیکو کے ایک شہر میں بھی ایسی ہی ایک چیز کھائی جاتی ہے جسے ہم میں سے کوئی بھی کھانے کا سوچ تک نہیں سکتا۔

میکسیکو کے شہر سان لوئیس پوٹوسی (San Luis Potosí) میں ایک بازار واقع ہے جہاں کھانے کے ایک پرانے اسٹال پر چوہے کا گوشت اور سوپ فروخت کیا جاتا ہے۔

ہمارے لیے چوہے کا گوشت ایک انتہائی ناگوار چیز ہوسکتی ہے لیکن سان لوئس پوٹوسی میں رہنے والوں کیلئے یہ اپنے ذائقے کیلئے پسند کی جاتی رہی ہے۔
حالیہ برسوں میں میکسیکو میں چوہوں کے گوشت اور اس پر مشتمل پکوان بیچنے والی تمام دکانیں مقامی بازاروں سے ختم ہوگئی ہیں سوائے سان لوئس پوٹوسی کے بازار کے جو اب بھی چوہے کا کچا گوشت اور چوہے پر مشتمل سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ سوپ، دونوں فروخت کرتا ہے۔ سوپ کے ہر پیالے میں ایک مکمل چوہا ہوتا ہے اور یہ 100 پیسو ($5.80) میں فروخت ہوتا ہے۔

دکاندار جن کا نام José Remedios ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ کاروبار انہیں اپنی والدہ سے وراثت میں ملا ہے جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کبھی اس بازار میں چوہے کا گوشت بیچنے والے متعدد افراد ہوا کرتے تھے لیکن وہ سب ریٹائر ہو گئے یا مر گئے اور اب وہ صرف ایک ہی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی تو دور دور تک اس خاندانی کاروبار کو ترک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ آخر کار یہ اسٹال 52 سال سے چالو ہے اور وہ اسے زیادہ سے زیادہ عرصے تک چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ