مع السلامہ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عازمین حج و عمرہ کیلئے تربیتی سیشن منعقد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مع السلامہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے تعاون سے عازمین حج و عمرہ کے لیے ایک مختصر تربیتی سیشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رکھا گیا جس میں حرمین شریفین کے ماڈلز کے زریعے مناسک حج عمرہ کا طریقہ مع سلائیڈ پروجیکٹر کے دکھایا گیا جس میں زائرین کے لیے مناسک حج و عمرہ کے فریضہ کی درست انداز میں ادائیگی کا مفصل طریقہ سکھایا گیا اور مختلف چارٹ نقشوں اور ماڈلز کے زریعے اس مبارک فریضہ کی ادائیگی کی تربیت فراہم کی گئی اس موقع پر مع السلامہ کی طرف سے زائرین کے لیے دوران سفر استعمال ھونے والی بنیادی ضرورت کی چیزوں کی بھی راہنمائی فراہم کی گئی اور اسکی نمائش بھی کی گئی یہ مناسک حج عمرہ تربیہ سیشن پریس کلب میں بطور خاص اس لیے رکھا گیا تاکہ پاکستانی زائرین کو اور عوام الناس کو بہترین انداز میں راہنمائی فراہم کی جا سکے اور پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سوشل میڈیا کے زریعے درست انداز میں آگاہی مہیا کی جا سکے ان مقدس مقامات پر جانے والے زائرین اپنے ملک کے لیے اچھے تعارف کا زریعہ بن سکیں چونکہ مناسک حج ایک اہم فریضہ ھے جسکی ھر مسلمان ساری زندگی خواہش رکھتا ھے اور جب یہ سعادت نصیب ھوتی ھے تو تربیت کے فقدان کی وجہ سے زائرین بعض اہم فرائض کی ادائیگی کرتے ھوئے ان امور کی تربیت نہ ھونے کی وجہ سے ان مواقعے کو ضائع کر دیتے ھیں یا بعض مقامات کہ عدم واقفیت کی وجہ سے قبولیت کے مواقعے ضائع کر جاتے ھیں یا لاعلمی کی وجہ سے بعض ایسی غلطیاں کر جاتے ھیں جو ملک کے لیے بدنامی کا سبب بنتی ھیں اس لیے مع السلامہ حج و عمرہ سروس کے تحت نیشنل پریس کلب میں ایک مختصر تربیتی سیشن رکھا گیا ھے اب میڈیا سے وابستہ تمام احباب کی ذمہ داری ھے اس ضمن میں اہل پاکستان کو بھرپور انداز میں درست راہنمائی اور اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لیے آگہی مہیا کریں تاکہ وہ اس فریضہ کو احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں اس ضمن میں ایک دو روزہ تفصیلی تربیتی سیشن مورخہ 4 اور 5 مئی بروز ھفتہ اتوار فیصل مسجد کے آڈیٹوریم میں دن۔ 10 بجے رکھا گیا ھے جس میں وہ تمام خواتین حضرات شرکت کر سکتے جو حج۔ عمرہ پر جانے کی خواہش رکھتے ھیں اس تربیتی سیشن کی مزید تفصیلات کے لیے مع السلامہ کے سوشل میڈیا پیج یا دئیے گھر نمبروں پر رابطہ کر سکتے ھیں،۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی