یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا

لندن: برطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر اور انجینئر جیمز وومسلے نے 16.46 فٹ کے دو جہاز بنائے اور ان کی کامیاب لینڈنگ و ٹیک آف کا تجربہ بھی کیا۔ ان میں سے ایک جہاز بالکل عین لینڈنگ کے وقت تباہ بھی ہوگیا۔

ووملسے کے مطابق انہیں اس پروجیکٹ میں کُل تین ماہ کا وقت لگا جس میں انہوں نے جہاز بنانے کے لیے لکڑی، فوم اور فائبر کا استعمال کیا ہے جبکہ یہ جہاز واٹر پروف بھی ہے۔
اس جہاز میں انجینئر نے کیمرے بھی نصب کیے ہیں تاکہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت اس کی نگرانی کی جاسکے۔

ووملسے کے مطابق انہوں نے بحری جہاز پر لینڈنگ سے قبل متعدد بار اس عمل کی پریکٹس کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا بھی ہوا اور پھر اس کے بعد جہاز کے سسٹم ، ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کیں۔

آزمائشی پروازیں اور لینڈنگ کا تجربہ کرنے کے بعد ووملسے نے گنیز بک کی ٹیم کو مدعو کیا جس نے تصدیق کے بعد اس جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز قرار دے دیا جو کامیابی کے ساتھ لینڈنگ بھی کرسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی برطانوی یوٹیوبر تیز ترین جیٹ ریمورٹ کنٹرول کار تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرواچکے ہیں۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ