اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر)صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارا عظیم مذہب اسلام سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں کا کردار اہم ہوتا ہےلیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےلیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔پاکستان کے پاس ایک بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہےآج کے دن عہد کریں کہ ہم اپنے آپ کو پاکستان کی خوشحالی کے لیے وقف کریں گے۔