اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ بجٹ میں آئی ایم ایف دباؤ پر تعمیراتی سیکٹر پر مزید ٹیکس قبول نہیں کریں گے جس کیلئے ہمیں سڑکوں پر نکلنا پڑا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔ٹیکس مزید بڑھانے سے تعمیراتی سیکٹر سمیت بہت سے شعبے مشکلا ت کا شکار ہو جا ئیں گے ا س لیے حکو مت ا یسے فیصلے کر نے سے گریز کرے اور بزنس کمیونٹی بالخصوص رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔نائب صدر و سی ای او سول نیسٹ بابر بھٹی نے کہا کہ ایسے فیصلے جو معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں ان سے بہتر ہے کہ ٹیکس قوانین میں سقم دورکرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی جائے کیونکہ جب تک ٹیکسیشن نظا م میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات نہیں ہوں گی اسوقت تک ریونیوکا ہدف پورا نہیں ہوگا اس سلسلہ میں حکومت قانون سازی کر ے اور اس پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اداروں کارویہ بھی کا رو با ر دوست ہوناچاہیے ۔