مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ ن دلاتی ہے، ‎انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے، انتخابات میں کامیابی ملی تو نواز شریف کی قیادت میں قومی ترقی کے معاشی منشور پر عمل کریں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی کی تجویز قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر دی تھی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے، ‎سیاسی اور جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہو گی اور عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی۔

‎سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوش حالی چاہتے ہیں، ان شاء اللّٰہ روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے، ‎بجٹ خسارا کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

‎شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، پورے پاکستان کو مساوی بنیادوں پر ترقی دی، ‎زرعی انقلاب لائیں گے، صنعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں مثالی ترقی ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ ‎2000 ارب روپے کے زرعی پیکیج نے معاشی بہتری اور زرعی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، عوام انتخابات میں واضح اکثریت دیں تاکہ پاکستان کو معاشی خود انحصاری ملے، مہنگائی سے نجات ملے۔

‎ان کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کر کے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، ‎نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے، اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کر کے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے: چیئرمین نیب

‎سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کا مرکز و محور بنائیں گے، ‎آئی ٹی کے فروغ سے نوجوانوں کے روزگار اور زرِمبادلہ میں اضافے کے دونوں اہداف حاصل ہوں گے، ‎معاشی ترقی کی طرف توجہ دینا ہو گی، معاشرے کو نفرت، گالم گلوچ کے کلچر سے پاک کرنا ہے۔

‎شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ دیا تو نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہو گی، نوجوان، کسان، مزدور، محنت کش، دیہاڑی دار، بیوہ، یتیم اور کمزور طبقات کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ ہو گی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ