اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پبلک سیکرٹریٹ حلقہ این اے 46 اسلام آباد خداداد ہائیٹس پر حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے .
چونترہ میرا بیری سے آئے معززین نے ای الیون سے چونترہ میرا بیری تک سڑک کی منظوری پر رکن قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سی ڈی اے ، ہاؤسنگ ، ترقیاتی منصوبوں ، بجلی کے منصوبوں ، تعلیم اور دیگر سے متعلق مسائل کو سنا اور کچھ موقع پر فون پر متعلقہ حکام کو حل کرنے کی ہدایات کیں ۔