ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی جانب سے جشن بہاراں فیسٹیول راولپنڈی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیرِ اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول علامہ اقبال پارک میں 9-11 مئی تک جاری ہے اور گزشتہ رات افتتاحی تقریب میں ملک کے مشہور قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔

پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول علامہ اقبال پارک میں مئی 9-11 تک جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کیا افتتاحی تقریب میں راولپنڈی شہر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور گزشتہ رات افتتاحی تقریبات میں پنجاب کی دلفریب ثقافت اور روایت کو اجاگر کر کے عوام کو مسحور کیا گیا۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام تین روزہ جاری فیسٹول میں پنجاب کے روائتی گھوڑا ڈانس، گھڑ سواری نیزہ بازی اور ثقافتی سرگرمیوں، موسیقی، فلاور شو کے ساتھ ساتھ آتش بازی اور قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

تین روزہ جاری فیسٹول میں لوگوں کو بہترین تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے پنجابی فوک میوزک لائیو پرفارمنس، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو، غزل شو، کلاسیکی موسیقی کے پروگرام، میوزیکل گالا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں جاری جشن بہاراں فیسٹیول میں کھانے پینے کے کئی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، مزید مٹی کے برتنوں اور فلاور شو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔

گزشتہ رات افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے لوگوں کی جانب سے گزشتہ شام جشن بہاراں فیسٹیول میں جاری پروگرامز کو سراہا گیا اور فیسٹول کی تقریبات 11 مئی تک جاری رہیں گی۔

پی ایچ اے کے زیر اہتمام نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے پروگرام پی ایچ اے نرسری گورکھپور مین منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پنجاب بھر سے گھڑ سوار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی