جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی کے زیر اہتمام منعقدہ 49واںجلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )علامہ عزیز الدین کوکب چشتی گولڑوی ،پیر مفتی محمد رضا المصطفیٰ ظریف القادری زیر سرپرستی علامہ محمد حنیف چشتی جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی کے زیر اہتمام منعقدہ 49واںجلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سب سے بڑا دین اور قرآن پاک سب سے بڑی مقدس کتاب ہے اسلام سلامتی و امن کا دین ہے جو ہمیں بھائی چارے اخوت ہمدردی کا درس دیتا ہے جبکہ قرآن پاک زندگی کے تمام شعبوں کی راہنمائی کرتا ہے دین اسلام کے اصول ،قرآنی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اسلام اور قرآن سے محبت کرنے والے ہمیشہ عزت پاتے ہیں اور جو مرکر بھی زندہ رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے آج ہم اسلام کے اصولوں اور قرآن کی تعلیمات سے دوری اختیار کر چکے ہیںجبکہ اسلام دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ دین اسلام سے وابستہ مسلم قومیں دنیا میں ناکام ہوں اس لیے ہمیں اسلام اور قرآن کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے اور ان اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کو مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ قیامت کے روز حافط قرآن کا چہرہ روشن و چمکتاہوگا اوراپنے والدین کی بخشش کا سبب بنے گاقیامت کے روز حافط قرآن کوسنہری لباس اوروالدین کو سونے کاتاج پہنایاجائیگاقرآن محبت کرنے وا لوںکی شفاعت کرائے گاانہوں نے کہاکہ قرآن سرچشمہ ہدایت اور مقدس کتاب ہے جس میں زندگی کے تمام شعبوںکیلئے را ہنما ئی حاصل کی جاسکتی ہے فخراقرآء قاری فقیر محمد مسعودی نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ انکے علاوہ علامہ عبدالحمید چشتی، علامہ قاری محمد امین چشتی ،محمد عطاء المصطفی ٰ چشتی، پروفیسر شبیر حسین چشتی ،علامہ ضیاء المرتضیٰ چشتی ،صاحبزادہ محمد فاروق چشتی،پروفیسر حافظ بلال سعید چشتی و دیگران نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر پر خوش نصیب 215طلباء طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیں گئیں اور دستار بندی کی گئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی