گوجرانوالہ: تنظیم مغلیہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا ا نعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام صدر محمد لقمان کھوکھر اور جنرل سیکرٹری عبدالقدیر مغل کی قیادت میں مغل ویلفیئر میڈیکل کیمپلکس جی ٹی روڈ میں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سینئر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک کیا ۔فی الٹر سائونڈ اور فری ادویات دی گئیں ۔اس موقع پر تنظیم مغلیہ کے عہدیداروں قائد برادری محمد ارشد مغل،سرپرست اعلیٰ محمد عمر مغل ،چیئرمین محمد شبیر حسین مغل،سیکرٹری اطلاعات محمد ظہیر مغل سمیت دیگر شخصیات نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبران مجلس شوری و عہدیدار بھی موجود تھے.میڈیکل کیمپ کے موقع پر صدر تنظیم مغلیہ محمد لقمان کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں خدمت خلق کر نے والے انسان اللہ اور اس کے رسول ۖ کو بہت پیارے لگتے ہیں،جس نے دنیا میں ایک مجبور انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی مخلوق خدا کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے، دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو دکھی اور بیمار انسانیت کے دکھوں کا مداواکرنا چاہئے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے عفریت میں فری میڈیکل کیمپس کو فروغ دینے کے لئے ہمیں مل جل کر عملی اقدامات کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فری طبی سہولتوں کی فراہمی ہو ۔ جنرل سیکرٹری عبدالقدیر مغل نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلاحی تنظیموں کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے مخیر حضرات کو چاہیئے کہ ایسی فلاحی تنظیموں کی بھرپور مدد اور معاونت کی جائے تاکہ ہمارا معاشرہ خاص طور پر محروم طبقہ کی بہتری کے لئے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اور ان کے ممبران ڈاکٹرز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے،ہمارا مذہب بھی ہمیں دوسروں کے لئے ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ غریب بے سہارا بیمار لوگوں کی تکالیف اور دکھ درد میں شریک ہونا ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں کی تعداد میں مستحق خواتین مردوں اوربچوں نے استفادہ حاصل کیا۔ ماہر ڈاکٹر حافظ عمیر مغل،ڈاکٹر رابعہ عمیر،ڈاکٹر ارشد مغل،ڈاکٹر فرزانہ ارشد،ڈاکٹر خالد مغل و دیگر میڈیکل سٹاف نے مفت چیک اپ کیا۔ اور فری ادویات دی گئیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی