امہ پر مشکل وقت کا یہ مطلب نہیں، مظالم پر خاموش رہیں، الشیخ میمون اسعد تمیمی امام مسجد اقصی

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)فرزند امام مسجد اقصی اور رکن فلسطینی پارلیمنٹ الشیخ میمون اسعد تمیمی نے کہا ہے کہ مرتے دم تک اسرائیل کا مقابلہ کریں گے ۔ مسلہ فلسطین ہمارا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسلہ ہے ، ہم انشاء اللہ اپنی ہر چیز مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے قربان کردیں گے ۔ اسرائیلی بربریت کی بدولت فلسطین اور غزہ لہو لہو ہے۔ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ملت اسلامیہ کے حکمرانوں کو فلسطین کی آزادی کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر، علامہ طارق محمود یزدانی، قاضی عبدالقدیر خاموش، میاں محمد سلیم شاہد ،علامہ محمد عارف اثری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں، مولانا قاری ناصر محمود سلفی ،حافظ عطاالرحمن ثاقب،مولانا حجاج اللہ صمدانی،مولانا قاری عبدالرحیم ساجد سمیت کثیر تعداد میںجمعیت اھل حدیث پاکستان کے عہدیداروں و اراکین نے شرکت کی۔ امام مسجد اقصی الشیخ میمون اسعد تمیمی نے مزید کہا کہ فلسطین کے دل پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ملت اسلامیہ پر مشکل وقت ضرور ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہم اپنے پر ہونیوالے مظالم کے خلاف خاموشی اختیار کئے بیٹھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینوں کے جذبات حریت کو شکست دے کر مسجد اقصیٰ کو شہید کرکے ہیکل سلیمانی تعمیر کرلے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے ہمارابچہ بچہ مسجد اقصیٰ کی حرمت کے لئے کٹ مرے گا ۔ہمارا مال ہماری جان ہماری اولاد القدس کے تقدس کے لئے قربان،ہم مرتے دم تک اسرائیل کا مقابلہ کریں گے ۔امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں اور ان کو اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں ۔ہم انشاء اللہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کا فریضہ نبھاتے رہیں گے ۔۔قبل ازیں جب امام مسجد اقصی الشیخ میمون اسعد تمیمی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر، علامہ طارق محمود یزدانی، قاضی عبدالقدیر خاموش چیئرمین علماء پاکستان ،حافظ خالد ظہیر پروٹو کول آفیسر اور ان کے رفقاء جب تقریب میں پہنچے توماہر تعلیم میاں محمد سلیم شاھد، علامہ محمد عارف اثری و دیگر نے معزز مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی