حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرسی بچاؤ کھیل نے ملک کو انارکی کی دلدل میں لا کھڑا کردیا، کامریڈ عطااللہ خان آفریدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے صدر کامریڈ عطااللہ خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی، انتقامی سیاسی کاروش اور عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین جاری رسہ کشی نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور سیاسی طور پر انارکی کی دلدل میں لا کھڑا کیا ہے،لا قانونیت، بے روز گاری، ٹیکسوں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں روز بروز اضافےنے عوام کا جینا محال کیا ہے،حکومت اور اپوزیشن کا کرسی بچاؤ کھیل نے عوامی فرائض سے مجرمانہ غفلت اور انجان پن میں مبتلا کر دیا ہے،صوبہ خیبرپختونخواہ پچھلے کئی ادوار سے وفاق اور صوبائی سطح پرسیاسی نظرئیے میں اختلاف پر میدان جنگ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے استحقاقی، خصوصی اور وزیراعظم کی صوابدید فنڈز سے محروم رہ گئی ہے جس سے خیر پختونخوا اور ضم قبائلی اضلاح کی سماجی اور اقتصادی ترقی رک گئی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا دوسرے صوبوں کی نسبت معاشی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے،حکومت اور اپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں عوامی حقوق کے لئے اٹھی ہوئی تحریکوں کو منظم، خوش اسلوبی اور ان کی چارٹر آف ڈیمانڈ زکے مطابق حل کیا جائے ،خیبر پختو نخوا اور خاص کر ضم اضلاع میں شورش اور بدامنی دوبارہ پھیل رہی ہے اسےروکا جائے، فوری قابل عمل اقدامات کر کے افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھائے جانے والے مثبت عوامل کو پروموٹ کریں تاکہ معاشی طور پر عوام اس سے بہرہ مند ہوسکے، قبائلی اضلاع سمیت درگئی مالاکنڈ اور سوات کو آئندہ کے دس سال کے لئے جزل سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائے اور ٹیکسز اور دیگر عوامل کی وجہ سے بند صنعتوں کو دوبارہ چالو کرنے کے لئے تقریباً 60اقساط پر مشتمل پالیسی بنائی جائے تاکہ ہاں صعنتی ترقی ہو اور مقامی نوجوانوں کو روزگارفراہم ہو سکے اوردہشت گردی کے منفی عوامل کا خاتمہ ہو اور نوجوان تعمیر میں حصہ دار بن سکیں، ضم اضلاع کے انضمام کے دوران مختص کئے گئے 03فیصد این ایف سی ایوارڈ دلایا جائے تاکہ وہاں تعمیر و ترقی تیز تر ہو اور مقامی لوگوں کو انضمام کے مثبت ثمرات ملے،ضم قبائلی اضلاع کے عوام کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تباہ شدہ گھروں کے معاوضے کے پیچھلے 4سال سے زیر التوا بینک چیکس ریلیز کئے جائیں اور باقی رہ جانے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر و مرمت شروع کیجائے تاکہ وہاں کے لوگوں میں احساس محرومی پیدا نہ ہو اور ان کو رہنے کے لئے چھت دستیاب ہو،ضم قبائلی اضلاع میں بے روزگاری اور صنعتی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے عوام بجلی کے بل دینے سے قاصر ہیں اس لئے ان کی آئندہ دس سال کے لئے 6 گھنٹے کی دورانیہ پر مشتمل مفت گھریلو بجلی مہیا کی جائے تاکہ وہاں کے لوگ بجلی جیسی نعمت سے مستفید ہو،پاکستان عوامی انقلابی ایک پنجاب ، چستان میں کسانوں کے حقوق کے لئے ابھری تحریکوں کی مکمل تائید کرتی ہے اور حکومت سے ان کی مطالبات پر عمل درآمد کی ڈیمانڈ کرتی ہے،پاکستان عوامی انقلابی لیگ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جاری عوامی حقوق کی تحریک کی تائید اور تعاون کا اعلان کرتی ہے اور حکومت سے ان کی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمدکا مطالبہ کرتی ہے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی