کرتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار szabmu میں رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر طارق اقبال نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی کے دروازے ہمیشہ سے میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے فروغ کے لئے کھلے ہیں۔ اس موقع پر ممبر رائل کالج آف ایمرجنسی لندن کے ممبر ڈاکٹر ایاز عباسی ایمرجنسی میڈیسن ڈپلومہ پروگرام کی افادیت بتاتے ہوئے کہا ایمرجنسی کے مریضوں کو فوری طبی امداد دے کر ان کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اس شعبہ کو ایک عرصہ نذر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ 2021میں رائل کالج کے اشتراک سے شروع ہونے والے اس ڈپلومہ کورس سے اب تک سینکڑوں ڈاکٹرز کو ٹرینڈ کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر طارق اقبال نے حکام بالا سے مطالبہ کیا میڈیکل ایمرجنسیز کا دائرہ اختیار BHU لیول تک پھیلایا جائے۔ اس سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹرز میں ڈپلومہ اسناد تقسیم کی گئیں۔