گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)دنیا میں وہی قومیں عروج پاتی ہیں جو علم و ہنر کو اپنا محور بناتی ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اقوام عالم میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے ہنر مند پیدا کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل کوتھم کالج آف ٹورازم ایند ہوٹل مینجمنٹ شکیب ریاض بھوپال نے پاکستان کے مقبول ترین ادارے کوتھم کے زیر اہتمام میریڈین ہوٹل جی ٹی روڈ میں Fine Dining Skills کھانے کی عمدہ مہارت کے حوالے سے ہونیوالی تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب میں معروف ہوٹلز کے شیف اور طلباء و طالبات کثیر تعدادمیں موجود تھے۔۔ شکیب ریاض بھوپال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میزبانی اور سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جبکہ کوتھم سیاحتی اور ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم دے کر پاکستان کی خدمت کر رہا ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کا مقصد ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو ملکی ترقی میں کارآمد بنانے کیلئے اپنے شعبہ میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ سے ہنر سیکھنے والے طلباء و طالبات ملک و بیرون ملک اچھے اداروں میں تعینات ہیں اور اپنی خدمات دے کر ملک و ادارہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہوٹل مینجمنٹ ،ٹریول اور ٹورزم کی تعلیم حاصل کر کہ پاکستان اور بیرون ملک میں اپنا مقام بنائیں ۔ شرکاء تقریب نے پرنسپل شکیب ریاض بھوپال کیلئے اچھے خطوط پر کالج کو چلانے پر تعریفی کلمات کہے۔ او ر تقریب میں شریک طلبہ وطالبات نے میریڈین ہوٹل کے کچن میں ہوٹل کے شیف اور سٹاف کو کھانے تیار کرتے ہوئے دیکھا اور کھانے چیک کئے اور انکے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر طلبہ طالبات کو سینئر شیف حضرات نے کھانوں کی عمدہ مہارت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔