سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں اندرون سندھ کی 2سیٹیں کراچی کودی گئی ہیں، لیکن ہم نے شور نہیں مچایا، نواز لیگ کے پاس کوئی اورراستہ نہیں اس لئے اتحاد میں شامل ہورہی ہے۔
سکھر میں پریس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اور کہا جا رہا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی، حلقہ بندیوں کے حوالے سے جوعدالت جانا چاہتا ہے بھلے جائے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں اندرون سندھ کی 2 سیٹیں کراچی کودی گئی ہیں، لیکن ہم نے تو2 سیٹوں پر شور نہیں مچایا۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں، ہم نے ہر وقت الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی ہی بلوچستان میں الیکشن جیت کرحکومت بنائےگی ،بلاول بھٹو
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ماضی میں بھی الائنس بنتے رہے ہیں، نواز لیگ کے پاس کوئی اورراستہ نہیں اس لئےاتحاد میں شامل ہورہی ہے۔