اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او آصف خان نے ایرانی صدر کے حالیہ انتقال کے بعد ایرانی سفیر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،ایرانی سفارتخانے میں ایک ملاقات میں آصف خان نے سوگ کی اس گھڑی میں سفیر اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔