آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا : شان مسعود

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے۔

کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، بولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدر آمد کرنا آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔

شان مسعود نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے، بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے جبکہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں، یہ سیریز ان کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے  ان کی آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔

شان مسعود نے کہا کہ  ہم یہاں آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا، ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے، ہم ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو کہ فینز کو پسند آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم مثبت انداز میں کھیلیں گے، ہمارے بارے میں رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔ میں نے زندگی میں ہمیشہ چیلنجز لیے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے اور ایک اچھا موقع ہے۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے کیا کہ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہے، ہم نے کسی ایک کو چیلنج نہیں کرنا، آسٹریلیا کا اسکواڈ بہت مضبوط ہے آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک نے ہر کنڈیشنز میں برتری حاصل کی ہے۔

شان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب بہت تبدیل ہو چکی ہے اور اس کے مطابق کھیلنا ہے، ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے اپنی شناخت بنانی ہے، آئیڈیل یہ ہے کہ ہم اچھی مہارت کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے  کپتان نے کہا کہ چار روزہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ