پاکستان میں اسلامک فنانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹرقائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (وسیم بٹ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI) نے اسلامی فنانس کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں اسلامک فنانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کریں گے۔

اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی اور اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI) کے چئیرمین ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ، نے بحرین میں ہونے والی ایک تقریب میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئےگئے۔

مجتبی لودھی نے بحرین میں ہوانے والی اسلامک فنانس کانفرنس میں بھی شرکت کی اور اقتصادی سرگرمیوں میں تنوع کے حوالے سے اسلامی مالیات کے کردار پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس دوران انہوں نے بحرین کے مرکزی بینک ، انٹرنیشنل اسلامک فنانشل مارکیٹس اور بحرین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اہم عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

اسلامک فنانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر ایس ای سی پی میں قائم کیا جائے گا۔ یہ سینٹر پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت سازی ، وکالت، اور پالیسی سازی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت، اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI) اس حوالے سے استعداد کار کر بڑھانے، تحقیق اور وکالت کی سرگرمیوں کے لیے ایس ای سی پی کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے

ایس ای سی پی امید کرتا ہے کہ AAOIFI جیسے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں آسانی پیدا کرے گی اور معیشت سے ربا کے خاتمے کے لیے معاون ہو گی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی