پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب کی جانب سے معروف شخصیت صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو ڈویژن گوجرانوالہ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے ۔ڈویژن بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو گو جرانوالہ ڈویژن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ صاحبزادہ محمد آصف معصومی کی قیادت میں علماء مشائخ ونگ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب کی جانب سے معروف شخصیت صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو ڈویژن گوجرانوالہ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے ۔ڈویژن بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو گو جرانوالہ ڈویژن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ صاحبزادہ محمد آصف معصومی کی قیادت میں علماء مشائخ ونگ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔صاحبزادہ محمد آصف معصومی نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری صدر پنجاب اور دیگر قائدین نے ان پر جس اعتماد کا کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری صدر پنجاب و دیگر قائدین کاا شکریہ ادا کیا ہے ۔ صاحبزادہ محمد آصف معصومی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے علما مشائخ ونگ میں تمام مکاتب فکر کے علما کی نمائندگی اچھا پیغام دیتی ہے۔۔انکا کہنا ہے کہ معاشرے میں علما کا کردار درخشاں ستارے کی مانند ہے، علما دین سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان کی عزت، تکریم مقدم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری قائم کرنے میں علما کرام کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہماری نوجوان نسل ہی اصل طاقت ہے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی بھی ضرورت ہے۔، مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں قرآن کریم کی تعلیم کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، ملک میں امن، استحکام ترجیح ہے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ محمد آصف معصومی نے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ ایک سازش کے تحت 2017 میں نواز شریف سمیت ن لیگی قیادت کو پہلے اقتدار سے الگ کیا گیا پھر نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے الگ کیا گیا، اس سازش کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ “نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہے جسے قائد اعظم کا سیاسی وارث قراردیا جاسکتا ہے!

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی