پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسولۖاور محب وطن تھے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ) پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسولۖاور محب وطن تھے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔صوفی محمد نظام الدین جیسے اولیائے کرام نے ہی لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا ۔اولیائے کرام کے آستانوں سے محبت رسولۖ کی خوشبو آتی ہے یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ناموس رسالت مابۖ پر کٹ مرنے کا درس دیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارممتاز مذہبی سکالر پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی امیر اعلیٰ ادارة المصطفے پاکستان،علامہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، پیر خواجہ نوید حسین سجادہ نشین دربار اللہ ہو ، صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی نے جامع مسجد نقشبندیہ ،مدرسہ جامعہ فاطمة الزہرہ عید گاہ محلہ کھوکھر کی میں ممتاز عالم دین علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی کے والد گرامی ممتاز روحانی شخصیت صوفی محمد نظام الدین نقشبندی کے 54 ویں سالانہ عرس مبارک اور جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت صدارت پیر خواجہ محمد نوید حسین نقشبندی مجددی نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد احمد نورانی،مولانا محمد اکبر نقشبندی، حافظ محمد رفیق قادری، ، قاری محمد اعظم چشتی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی، مفتی عبد الطیف چشتی،پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی،صاحبزادہ عبدالحمید چشتی،صاحبزادہ عطاء المصطفےٰ جمیل چشتی،صاحبزادہ ضیاء المرتضےٰ چشتی، محمد زاہد حبیب قادری، مولانا حافظ محمد اشرف رضا ،چوہدری اقبال ہنجرا،چوہدری شازب چٹھہ،ملک نصیر نقشبندی، مفتی محمد شعبان القادری ‘ الحاج سرفراز احمد تارڑ،محمد نعمان صدیقی، حافظ عدیل عارف ،علامہ محمد عمر صدیقی،ملک منیب،دائود مصطفی کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام کارکنان اہلسنت کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب میں مجاہدملت اسلامیہ علامہ محمد حنیف چشتی رحمة اللہ علیہ کی دینی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔ ۔اس موقع پر جامعہ سے فارغ ہونیوالے طبا کی دستار بندی اور طالبات کو چادر فضیلت عطا کی گئی۔ تقریب میںخصوصی نعت محمد شوکت خیال قادری نے پیش کی۔ مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد و مدارس اور خانقاہیں علم دین کے فروغ مسلمانوں کی روحانی و فکری راہنمائی اور تبلیغ اسلام کے عظیم مراکز ہیں،امت مسلمہ اپنا بگڑا مقدر سنوارنے کیلئے ان سے اپنا رشتہ مضبوط کرے ، علما و مشائخ کا منظم و متحرک ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے،معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کو فروغ کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں،اسلام اور استحکام پاکستان کے خلاف سوچنے والے ہر حربے اور ہر سازش کو خاک میں ملا دیں گے۔ا قبل ازیں صوفی محمد نظام الدین نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک پرچادری چڑھائی گئی اور علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی نے خصوصی دعا کی ۔عرس مبارک کی تقریب کے آخر پر علامہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ