اسلام آباد، بغداد، عراق (سٹاف رپورٹر)سینیٹرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گیا۔ دورے کا مقصد پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری محمد حسین محمد بحرالعلوم اور عراقی پارلیمنٹ کے سینئر حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا عراق میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراقی پارلیمنٹ کے قائم مقام اسپیکر سمیت اعلیٰ عراقی قیادت اور پارلیمانی سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ عراقی قیادت سے بات چیت میں سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، اہم علاقائی مسائل پر تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سفارتی مصروفیات کے علاوہ چیئرمین سینیٹ عراق کے مختلف علاقوں میں واقع مقدس مقامات پر حاضری دینگے۔ یہ کثیر جہتی دورہ خطے میں امن، استحکام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔وفد میں سینیٹرز دلاور خان ، محمد عبدالقادر، فیصل سلیم رحمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سینیٹ چیئرمین سےعراقی سفیر کی ملاقات,فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال