سینیٹ چیئرمین سےعراقی سفیر کی ملاقات,فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اورہماری قدریں مشترک ہیں۔ پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عراقی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے ثابت قدمی سے اپنے مسائل پر قابو پایا ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان براہ راست فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل پردباؤ ڈالیں کہ وہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر کے خوراک اور ادویات کی فراہمی آسان بنائی جائے۔
عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اقتصادی و تجارتی رابطوں کو مزید فروع دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے عراق میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ عراقی سفیر نے عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

November 6, 2024

آئی سی سی آئی-ڈی ایچ اے جوائنٹ وینچرز اسلام آباد کو پرکشش علاقائی تجارتی مرکز میں تبدیل کر سکتے ہیں ، ناصر قریشی

November 6, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن چلے گئے

November 6, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

November 6, 2024

16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رھے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے، سید حسن مرتضیٰ

November 6, 2024

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور لچک لانے کا عزم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ