اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کی 200 بیڈ پر مشتمل زیر تعمیر نیو ایمرجینسی کا دورہ کیا۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے ہدایت کی کی تعمیر کے کام کی رفتار کو تیز کیا جایے اور ایمرجینسی کی تعمیر کا کام دسمبر تک مکمل کیا جائے۔
وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے Modular آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا اور کہا آپریشن تھیٹر انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا گیاہے۔آپریشن تھیٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ھے ندیم محبوب نے کہا کہ آپریشن تھیٹر کا جلد ازجلد افتتاح کیا جایے گا۔
ندیم محبوب نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور دی جانے والی سہولیات کا معاینہ کیا اور چلڈرن ہسپتال کی کارکردگی کو مزیز بہتر کیا جایے سیکرٹری ہیلتھ نے جائکا کے تعاون سے بنایے جانے والے زجہ بچہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور
ایگزیکٹو ڈایریکٹر پمز کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے زیر تعمیر پارکنگ کا بھی دورہ کیا ندیم محبوب نے پارکنگ کی تعمیر جلد مکمل کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزیز کہا ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے تمام تر وسایل برویے کار لایں گے۔