بلوچستان اور کے پی کی شاہرات اہم، کراچی سے سکھر موٹروے پہلی ترجیح ہے:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منافع بخش اور اپنے وسائل میں اضافہ کرنے والا ادارہ بنانا ہے جس کیلئے حکومت کے وسائل جیسے من و سلویٰ پر انحصار نہیں کرنا ہوگا بلکہ این ایچ اے اپنی روش بدل کر خود انحصاری، محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ملک و قو م کیلئے نیک نامی کا باعث بنے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ محکمے میں اُن کی سب سے پہلی ترجیح سکھر سے کراچی تک محفوظ اور معیاری موٹروے کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے جس کے بعد کراچی سے کوئٹہ اور مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک کی شاہرات کی جلد از جلد تکمیل شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نقطہ نظر سے ہماری تمام شاہرات اور روڈ نیٹ ورک کا اصل ہدف سینٹرل ایشیا کے ممالک ہونے چاہئیں جس کا ملک و قوم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ کو آرٹرز میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے کو نئے ٹاسک اور محکمانہ ایکشن پلان دے رہے ہیں جس کے تحت سرکاری فنڈز کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، کرپشن پر “زیرو ٹالرنس” ہوگی اورعوامی مفاد کے منصوبوں کو قابل عمل بناتے ہوئے کم سے کم رقوم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔ وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ این ایچ اے میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، تھوڑی سی کوشش سے یہ ادارہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں غیر ملکی منصوبوں کے کنٹریکٹ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے این ایچ اے کے جاری منصوبوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے تھرڈ پارٹی اویلیویشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پرانا سسٹم ترک کر کے پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ این ایچ اے وسائل کو بڑھا کرکے اپنے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ کر سکتا ہے جس سے نئے منصوبوں پر کام کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے کی کسی شاہراہ پر مقررہ وزن سے زیادہ ٹرکوں کو نہیں آنا چاہیے اور لاہور سیالکوٹ سمیت تمام موٹرویز پر” ایم ٹیگ” یقینی بنا کر لمبی لمبی قطاروں کو ختم ہونا چاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے تاکہ نیشنل ہائی وے کی شاہرات پر کام کی رفتار کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے گوادر سمیت بلوچستان، سند ھ اور خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں خضدار سے کچلاک،سراب سے قلات،قلات سے مستونگ، مستونگ سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کچلاک کی شاہرات شامل ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو نئے ٹول پلازوں کی تعمیر،بین الصوبائی شاہرات اور این ایچ اے کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ضروری فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی