مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، چوہدری انوارالحق

مظفرآباد(آئی ایم ایم)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کشمیری کبھی ہندوستان کے ظلم وجبر کے سامنے جھکیں گے . انشاءاللہ پوری ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے مشن کو مکمل کیا جائے گا ۔ تمام بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کو ان کے جائز مقصد سے باز رکھنے میں ناکام رہے. کشمیریوں کی کئی نسلیں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ان گنت مظالم برداشت کر چکی ہیں اور انہوں نے بے مثال اور ناقابل تصور قربانیاں دی ہیں. آج کا دن میں مہاجرین کشمیر کے نام کرتا ہوں. ان خاندانوں کے نام کرتا ہوں جنھوں نے اپنے گھر اجڑتے دیکھے. یہ دن آپ مہاجرین کے نام کرتا ہوں جنہوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی. مہاجرین کی مستقل آبادکاری اولین ترجیح ہے. مہاجرین ہمارے بھائی ہیں. مہاجرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے. و

فاقی حکومت کے ساتھ ملکر حکومت آزادکشمیر مہاجرین کی آبادکاری کے لئے تمام وسائل بروئے لائے گی. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مہاجرین 1989.90 کیلئے 750 پختہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب سے وزیر بحالیات آزادکشمیر جاوید اقبال بڈھانوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور,راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، چوہدری محمد رشید, راجہ محمد صدیق خان, چوہدری اظہر صادق, سردار میر اکبر خان,ملک ظفر اقبال, محترمہ تقدیس گیلانی, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ, انسپکٹر جنرل پولیس, سیکرٹری مالیات, سیکرٹری صاحبان حکومت, سربراہان محکمہ جات اور مہاجرین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے کی جرأت پر سلام پیش کرتے ہیں اور ہماری حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہندوستان کے غاصبانہ قبضے سے کشمیریوں کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو جاتا.میں اس موقع پر حکومت پاکستان اور اس کار خیر میں شامل اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 750 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا اور فنڈز مہیا کئے. وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ مہاجرین جموں و کشمیر کی آبادکاری کی پہلی کڑی ہے. انشا ء اللہ بہت جلد حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر باقی ماندہ خاندانوں کی مرحلہ وار بحالی اور باعزت روزگار کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ مکمل بحالی کا عمل پورا نہیں ہو جاتا حکومت آزادکشمیر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور مہاجرین بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی.اس موقع پر مہاجرین جموں و کشمیر نے پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم آزادکشمیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحالیات جاوید اقبا بڈھانوی نے کہا کہ مہاجرین کی آبادکاری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو صحت کی سہولیات، تعلیم سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وزیر بحالیات نے کہا کہ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ان کی آبادکاری کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

خط لکھنے کی حکومتی یقین دہانی پر 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں: عافیہ موومنٹ

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی