اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔6 کاروائیوں میں 34 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 2.9 کلو ہیروئین برآمد.راولپنڈی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ اور قطر بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 1.5 کلو آئس برآمد۔اورنگی ٹاؤن کراچی سے 21.6 کلو چرس برآمد.سروس روڈ اسلام آباد پر گاڑی سے 7.8 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار ۔ہنزہ ہوٹل گلگت کے قریب دو ملزمان سے 900 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔