امیر جماعت اسلامی نے عاشورہ کے پیش نظر 12جولائی کے دھرنے کو موخر کر دیا.

اسلام آباد (آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عاشورہ کے پیش نظر 12جولائی کے دھرنے کو موخر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں پوری یکسوئی اور قوت سے 26جولائی کو دھرنا دیا جائے گا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، کراچی، بلوچستان اور دیگر دوردراز علاقوں سے دھرنے میں شرکت کے لیے قافلے 24اور 25جولائی کو روانہ ہوں گے، سب بیک وقت وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہے گا، جمعہ (کل) کو تمام شہروں میں کیمپ لگیں گے، 14جولائی کو ملک گیر دھرنے اور مظاہرے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں زوم پر مرکزی نظم کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی ذمہ داران، صوبائی امرا سمیت بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری اور ڈائریکٹر سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سلمان شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب احتجاج میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ 12جولائی کے دھرنے کی تیاریاں مکمل تھیں، علمائے کرام کی جانب سے اسے موخر کرنے کے لیے رابطے کیے گئے۔ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان نے مشاورت کے بعد اسے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے میں علمائے کرام، وکلا، تاجروں، صنعت کاروں، کسانوں اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ عاشورہ کے بعد عوامی موبلائزیشن کے لیے صوبائی ہیڈکوارٹرز اور بڑے شہروں میں جاؤں گا، ہر شعبہ کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، سیاسی پارٹیاں اگر دھرنا میں شرکت کرنا چاہیں تو کوئی قدغن نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معیشت تباہی سے دوچار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت حال سب کے سامنے ہے، بجلی کے بلوں سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ہے، صرف غریب ہی نہیں متوسط طبقہ بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہے، اطلاعات ہیں کہ حکومت کمرشل ٹیرف میں مزید آٹھ روپے فی یونٹ اور زرعی یونٹ میں چھ روپے اضافہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، دوسری جانب حکومت نے اپنے انتظامی اخراجات 25فیصد بڑھا دیے، مراعات میں اضافہ کیا گیا، سول و ملٹری بیوروکریسی کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی، حکومت 56ارب روپے روزانہ بنکوں سے قرضہ لیتی ہے، گزشتہ دس برس میں آئی پی پیز 8344ارب اور اب تک ٹوٹل 42ارب ڈالر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔ حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، فری بجلی، گیس اور پٹرول استعمال کیا جاتا ہے، بڑی بڑی گاڑیاں ہیں، جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، تنخواہ دار طبقات پر ٹیکسز کا مزید بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی و جمہوری مزاحمت ضروری ہو چکی ہے، قوم سے کہتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے نکلے، ورنہ حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کریں گے، پوری قوت سے میدان سجے گا۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عوام کو منظم کر کے ظالم اشرافیہ کے خلاف جمہوری مزاحمت کریں گے۔ حکومت بجلی کے ٹیرف میں کمی لائے، سلیب سسٹم ختم کیا جائے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی ہو اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ پر عائد کیے گئے ظالمانہ ٹیکسز واپس لیے جائیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی