مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے سے بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے، قمر الالسلام

راولپنڈی (آئی ایم ایم)ضلعی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الالسلام نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے سے بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے کہ عدلیہ کا جھکاؤ آئین کی تشرییح کی بجائے آئین کی تدوین پر ہے تاریخ شاہد ہے کہ جب آئین سے تجاوز کیا گیا ملک میں مزید خرابی پیدا ہوئی ہے آئین و قانون سازی پارلیمان اور انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کسی طور درست نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پورے ملک میں اگر ایک مخصوص طبقہ خوش ہے تو دوسری طرف قوم مایوسی اور حیرت میں بھی مبتلا ہے قوم ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فیصلوں کی توقع رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جو پارٹی پٹیشن میں فریق ہی نہیں تھی نہ صرف فیصلہ اس کے حق میں دیا گیابلکہ اس کی خواہشات کے مطابق بغیر مانگے بہت کچھ دے دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق ہونے کے باوجود عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم ہے کیونکہ یہاں یہاں اب مسئلہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا ہے جہاں پر کوئی ادارہ آئین و قانون سے تجاوز کرتا ہے وہاں خرابی پاکستان کے لئے پیداہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون سازی پارلیمان کاکام ہے آئین کی تشیح عدلیہ کی ذمہ داری ہے اور اندرونی و بیرونی سرحدوں کا تحفظ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کا م ہے آئین پاکستان ملک میں انتخابات کا تمام تر اختیار الیکشن کمیشن کو دیتا ہے آئین کی تشریح تو عدلیہ کا کام ہے لیکن آئین کی تدوین عدلیہ نہیں کر سکتی مخصوص نشستوں پر عدلیہ کے فیصلے سے یہ نظر آتا ہے عدلیہ کا جھکاؤ آئین کی تشریح کی بجائے آئین کی تودین پر ہے 2022میں بھی فلور کراسنگ پر نااہلی کی بجائے آئین کی تدوین اور تشریح کی گئی جس کے لئے ہم نے انصاف کے دروازے پر دستک بھی دی عوام کے اکثریتی فیصلوں کی بجائے آئین کی حدودوقیود زیادہ اہم ہیں جس کی ایک واضح مثال یہ ہے کہ اگر پورا پاکستان مل کربھی کسی غیر مسلم کوصدر پاکستان نہیں بنا سکتا کیونکہ آئین کے تحت یہ ضروری ہے کہ پاکستان کا صدر ایک مسلمان ہو گا اس طرح حالیہ فیصلے میں وہ کچھ دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا جن افراد کو مخصوص نشستیں دینے کی کوشش کی گئی ان کے کاغذات میں نہ تو کسی پارٹی کا نام ہے اور نہ ہی پارٹی ٹکٹ جمع کروایا گیا پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں آئین لکھنا یا اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اور پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کسی طور درست نہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک کو بار بارکسی نی کسی طرح لہو لہان کردیا جاتا ہے حالانکہ 2018کے بعد ملک میں جو حالات پیدا ہوئے اس سے نہ صرف ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی بلکہ اداروں کی حیثیت و وقعت کے اوپر شرمناک حملے کئے گئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہے لیکن جب ایک پارٹی کسی کیس میں فریق ہی نہیں تو اس کے حق میں کیسے فیصلہ دیا جا سکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کسی احتجاج سے باز رہیں کیونکہ یہاں ابھی الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے آئینی اختیارات کا معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن اس کی بہتر قانونی پیروی کرے گا اگرچہ یہ عوامی امنگوں کے برعکس فیصلہ ہے لیکن عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ آئین و قانون کی درست تشریح کر کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور بدگمانی دور کریں موجودہ حالات میں اس فیصلے کی درست تشریح ہو جانی چاہئے بصورت دیگر ملک مزید عدم استحکام پھیلے گا.

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی