امام عالی مقام امام حسین کی حق و صداقت کا پرچم صبح قیامت تک لہراتا رہے گا۔پیر صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام جامع مسجد نور مدینہ المعروف حاجی عبدالستار والی جگنہ بازار سیالکوٹ روڈ میں شان اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد کی گئی شرکا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالبیان پیر صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین کی حق و صداقت کا پرچم صبح قیامت تک لہراتا رہے گا, باطل قوتیں یزید کی طرح روز مرتی رہیں گی، عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے، مسلمانوں کی دنیا بھر میں رسوائی بے بسی اور لاچارگی تعلیمات مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم سے روح گردانی کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر مولانا محمد امتیاز سلطانی، علامہ شاہد رسول رضوی، محمد زاہد حبیب قادری، چوہدری محمد اقبال ہنجرا، صاحبزادہ حافظ محمد احمد نورانی، چوہدری شازب علی چٹھہ، ملک محمد منیب اعوان، ملک نصیر احمد نقشبندی ، راشد مغل،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری، محمد دائود مصطفی و دیگر نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی تعلیمات اور زندگیاں قیامت تک اہل ایمان کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔

صحابہ کرام نے نہ صرف بہترین انسان معاشرے کی فلاح و بہبود میں حصہ لینے کے لئے کھلی کتاب ہیں بلکہ بطور حکمران دنیا کے حکمرانوں اور صاحب اقتدار کے لئے بھی بہترین رول ماڈل ہیں۔ عالم اسلام سے لے کر انسانی معاشرے تک پھیلی بے چینی، بے سکونی، انتہا پسندی اور برائیوں کی اصل وجہ خلافت راشدہ سے روح گردانی ہے، آج بھی اگر ہم صحابہ کرام اور اہل بیت کے طرز زندگی، طرز حکمرانی، تعلیمات و سیرت پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کا کوئی کونہ مشرف بہ اسلام ہونے سے بچ نہیں سکتا۔ پوری دنیا میں اس وقت معاشی بدحالی ہے جس کا سبب ایک اہل مغرب مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، مغرب کی مذہبی شدت پسندی سے نفرتوں کو عروج اور تقویت ملے گی.

تہذیبی ثقافتوں کا تصادم کسی صورت بھی دنیا کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتا، ثقافتی نسلی اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کی مغربی سازش کو ہر صورت ناکام بنانا ہوگا، دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مزہب میں صرف اسلام ہی ہر ایک دوسرے مذہب کا تقدس بحال رکھتا ہے اور تحفظ کرتا ہے۔ کانفرنس میں اس عزم کا عائدہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ کرام اور شان اہل بیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ جامع مسجد نور مدینہ المعروف حاجی عبدالستار نقشبندی والی سیالکوٹ روڈ جگنہ بازارمیں ہونے والی شان اہلبیت و عظمت صحابہ کانفرنس میں شرکاء کی ایک بہت بڑی تعداد مسجد کے علاوہ مسجد کے باہر تقاریر سنتی رہی اس موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی