حکمرانوں نے غریبوں کے چولہے بجھا دیے، غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے،لیاقت بلوچ

اسلام آباد(آئی ایم ایم)قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی و گیس ٹیرف اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہوگا، عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں،حکمرانوں نے غریبوں کے چولہے بجھا دیے، غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، مہنگائی غربت نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر اسلام اباد انجینئر نصر اللہ رندھاوا، محمد اقبال خان، سجاد عباسی اوردیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2024-25کا بجٹ ناکام ترین ہے، حکومت عوام کے ساتھ فریب اور دھوکہ کررہی ہے، بجلی چوری عوام اور قومی معیشت کے لیے وبال جال بن گی ہے، حکومت تین منی بجٹ پیش کر چکی ہے، آئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ ہو رہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا ہے عوام کا مطالبہ تھا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں لیکن عملاً حکومت نے 25فیصد اخراجات بڑھا دیے ہیں، سرکاری مراعات میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، حکمران جمہوریت کو مستحکم کرنے کی بجائے اسے تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، بجلی گیس بلوں میں طرح طرح کے ٹیکسز نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے، قرضوں کا بوجھ پہلے ہی برقرار ہے لیکن اربوں کے مزید قرضے لینے کے انتظامات ہورہے ہیں،حکومت نے صحت کی سہولتوں پر تین سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی ہے، بجلی و گیس کے بلز کی ادائیگی کے لیے عوام گھر کے زیورات فروخت کررہے ہیں، اب ملک چلانا عملاً مشکل ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوچکا ہے، ملکی مفادات کے خلاف معاہدوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے، عوام میں غم و غصے کی لہر ہے، یہ معاہدے کسی طور مناسب نہیں ہیں، 40فیصد عوام خط غربت سے نیچے جاچکے ہیں، انہی حالات کے پیش نظر 26 جولائی کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا عوام کے حقوق کے لیے دھرنا ہوگا، یہ دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کا کھیل اب زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا، اس کھیل کو اب ختم ہونا چاہیے، ملک کو چلانا سرمایہ داروں جاگیرداروں کے بس کی بات نہیں ہے، پاکستان کے عوام کے بنیادی حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تقسیم خوفناک ہورہی ہے جو کہ ایک بڑی تباہی کی طرف جارہی ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے، عدلیہ کو ایڈہاک ججز کے ذریعے چلانا درست قدم نہیں ہے، یہ اقدام بھی متنازعہ ہوچکا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور عزم استحکام آپریشن کا اعلان کسی طور درست فیصلہ نہیں ہے، اس سے ملک میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔ اس وقت فلسطین و کشمیر کے تنازعات کو پس پشت ڈالا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک لبیک کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ حکومت ان مطالبات کو پورا کرے۔ فلسطین و کشمیر کے حوالے سے جو بھی آواز اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی قیادت کو موقع ملنا چاہیے۔ قومی سیاسی قیادت کو قومی ڈائیلاگ کرنا چاہیے۔ 76 سال کے بعد قومی سیاسی قیادت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، قومی سیاسی قیادت کو کم ازکم ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے، سیاسی قیادت طے کرے کہ اقتدار کی خاطر وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بنیں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 26 جولائی کے دھرنے میں شریک ہوں۔میڈیا کے مشکور ہیں جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلیے کردار ادا کررہا ہے۔ ہم اسلام آباد میں عوام کے حقوق کے لیے آرہے ہیں، آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا، کب واپس جانا ہے وقت طے کرے گا۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی