وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور کویت کے سفیر کے مابین مربوط انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی ایم ایم) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور پاکستان میں کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور زیادہ مربوط انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کویت سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت کی اور” بزنس ٹو بزنس” اور” گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ “کی بنیادو پر مختلف منصوبوں کے لئے باہمی اشترا ک پرآمادگی ظاہر کی گئی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کویت سے پاکستان کے لئے سرمایہ کاری کے لئے پیش رفت چاہتے ہیں جس کے لئے بالخصوص نجی شعبے کی طرف سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کو یقین دلایا کہ اُن کی حکومت پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور باہمی اشتراک کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کویت کے لئے پاکستان سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انشاء اللہ دو طرفہ تمام معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عبدالرحمن جے ا لمطیاری نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور انشاء اللہ حال ہی میں ہونے والے کویتی اداروں کے تمام معاہدوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے حالیہ دورہ کویت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کے اس دورے سے کویت اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تجارت کے فروغ کو خاطر خواہ مدد ملی ہے جس کے آنے والے دنوں میں مزید مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ