وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات واسا گوجرانوالہ متحرک نکاسی آب آپریشن جاری

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات واسا گوجرانوالہ متحرک نکاسی آب آپریشن جاری،ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے بارش کے فوری بعد گوجرانولہ کے مختلف مقامات مون سون ایمر جنسی کیمپس کا دورہ کیا اور واسا عملہ کو چیک کیا اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات کو چیک کیا جس میں تمام انڈر پاس کو فی الفور کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے اور ڈائریکٹر انجنیئرنگ اورڈپٹی ڈائریکٹرز انجنیئرنگ کو الرٹ رہنے اور انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے بتایا کہ واسا نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں،تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔انہوں نے تمام ہیوی مشینری کو زیر استعمال لاتے ہوئے شہر بھر کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری کو فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔انہوں نے مزید بتا یا کہ آج مورخہ 2024-07-23 کو صبح بوقت 4:00بجے سے8:30بجے تک تقریبا 106 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہو ئی تاہم ڈسپوزل اسٹیشنوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بارشی پانی کے نکاس میں مشکلات کا سامنا ہے خصوصا پیپلز کالونی ڈسپوزل جو کہ صبح04:00بجے سے بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے وہاں نصب جنریٹروں کی مدد سیڈسپوزل کو فعال رکھا گیا ہے اور اس کی استعداد کا 25فیصدرہ گئی ہے۔

جس وجہ سے پیپلز کالونی، بہاری کالونی ، فقیرپورہ، کشمیر روڈ ، سیالکوٹ روڈ، سیٹلائٹ ٹان، کھوکھرکی، جگنہ، جناح سٹیڈیم و دیگر ملحقہ علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔بجلی کی عدم بحالی کی صورت میں نکاسی آب کا دورانیہ یقینا بڑھنے کا امکان ہے اور عوام کو رات گئے تک ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔ نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی ایم ڈی واسافیصل شوکت اور ضلع انتظامیہ گوجرانوالہ نگرانی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ