1974ء میں قادیانیوں کو قران کی شقوں کے مطابق غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، مسلم طلبہ محاذ

اسلام آباد (آئی ایم ایم) ملک بھر کی 36 طلبا تنظیموں پر مشتمل مسلم طلبہ محاذنے سپریم کورٹ کا قادیانیوں سے متعلق نظرثانی شدہ درخواست پرفیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسکے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے،مسلم طلبہ محاذ کے رہنماؤں سردار محسن عباسی، بلال ربانی، دانش بختیار، شہباز بھٹی، صدام کا فیصلے کے بعدنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1974ء میں قادیانیوں کو قران کی شقوں کے مطابق غیر مسلم قرار دیا گیا ہے.

آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اپنی عبادتگاہوں کو مسجد نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اپنے مذہب کی تبلیغ کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ اسلام کے خلاف اور مرزائیت کے حق میں ہے ،ججز نے اپنی حدیں پار کی ہیں،آج کے فیصلے سے ہماری غیرت ایمانی پر حملہ کیا گیا ہے،ملک میں امن چاہتے ہیں، عدلیہ باقی جو مرضی فیصلے دے مگر اسلام اور ایمان کو مجروع نہ کرے،سپریم کورٹ نے قادیانیوںکو اپنے فیصلے میں وہ ریلیف دیا ہے جو انہوں نے مانگا ہی نہیں.

جب قادیانی پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتے تو پھر یہ فیصلہ کس حیثیت میں دیا گیا ہے،آج کے فیصلے میں آئین اور قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے،یہ عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےاور آنے والی نسلیں بھی اس سیاہ دن کو ہمیشہ یاد رکھیں گی،دس اداروں کی طرف سے اٹھائے جانیوالےنکات کو دری کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے،ججز کو اسلام کی تشریح کرنے کا کوئی حق حاصل نہیںہے،انہوں نے ختم نبوت کو چیلنج کیا ہے،اگر ججز کو اسلام سے متعلق درست اور پوری معلومات نہیں ہیں تو وہ دین کو سمجھنے والوں سے مشاورت کر لیتے،مسلم طلبہ محاذکے تمام رہنماؤں نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد اور اسکی شدید مذمت کرتے ہوئےجمعہ کو ملک بھر میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تمام تنظیموں نے آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کیساتھ ترتیب دینے اور سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ