تاجر طبقہ کے حقوق کی ترجمانی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، انجمن تاجران گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق، کنوینئرنعیم یونس بٹ اور صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ افضل شاکر نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ کے حقوق کی ترجمانی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملکی ترقی معاشی خوشحالی میں تاجر برادری کا مسلمہ کردار کسی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا، تاجر تمام اداروں کی عزت ،احترام کرنے والے شریف شہری ہیں،تاجر بھائیوں کے بہترین مفاد کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ،تاجران کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ سے منسوب CTOگوجرانوالہ عائشہ بٹ کے حوالے سے لگنے والی خبر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے .

وہ کسی شرپسند عناصر کی سازش ہے تاجروں کے ٹریفک پولیس کے حوالے سے جو جائز مطالبات تھے وہ CTOگوجرانوالہ عائشہ بٹ نے تسلیم کرلئے تھے ۔تاجروں اور CTOگوجرانوالہ کا آپس میں کوئی الجھائو نہیں ہے یہ کسی شرپسند عناصر نے کلاتھ مارکیٹ گوجرانوالہ کا نام استعمال کرکے محکمہ ٹریفک اور تاجروں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کو شش کی ہے جو انشاء اللہ کامیاب نہ ہوگی۔ تاجران کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری پاکستان کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا اہم اورکلیدی رول ادا کررہی ہے۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔تاجروں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہماری بے لاگ جدوجہد جاری رہے گی۔ تاجر کمیونٹی کیلئے انتھک محنت اور تگ و دو کو ہمیشہ خدمت کے جذبے سے جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین

November 29, 2024

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ