قانون ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،فتنہ قادیانیت اور عقیدہ ختم نبوت سے آگاہی ہر مسلمان پر لازم ہے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)قانون ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،فتنہ قادیانیت اور عقیدہ ختم نبوت سے آگاہی ہر مسلمان پر لازم ہے،قادیانیوں کی ملک میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیاں قابل تشویش ہیں،باطل کے سامنے حق پر ڈٹ جانا ہی درس حسینیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری ،صاحبزدہ پیر سید فدا حسین شاہ ،مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری، ضلعی رہنما محمد جاوید اقبال بٹ، محمد آصف مغل و دیگر مقررین نے کہا کہ حکمران طبقہ نے غریب اور مزدور متوست طبقہ سے زندگی کا حق مکمل طور پر چھین لیا ہے.

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی ابتری عوام میں بے چینی اور اس طرح کا سبب ہے،حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئیں ایم ایف، ورلڈ بینک اور غیر ملکی آ قائوں کو خوش کرنے کے لیے کیا،پاکستان میں سازش کے تحت مذہبی، سیاسی، معاشی ملکی اور غیر ملکی انتشار پسندوں کے نتیجہ میں افرا تفریق اور بے چینی پیداکر کے نہ نظر آنے والے ہاتھوں کو تقویت دی جا رہی ہے.

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ ملک اور قوم کو صحیح سمت گامزن کرنے کے لیے اپنی انا پرستی کی قربانیاں دیں۔اس موقع پر مفتی محمد ادریس القاسمی ، علامہ پیر قاری حسنات احمد محمدی سیفی، علامہ ڈاکٹر پروفیسر مفتی محمد احسان الحق سعیدی ، علامہ صفدر علی چٹھہ ،علامہ شہاب ثاقب صدیقی ، علامہ حافظ محمد بشیر احمد حیدری ، علامہ قاری محمد افضل قادری ، علامہ قاری بشیر احمد گیلانی ، علامہ حافظ محمد ابوبکر گیلانی ،علامہ الحاج عبدالقیوم نقشبندی ، علامہ حافظ مبین رضا سعیدی ، علامہ قاری ظہیر احمد جلالی ، علامہ قاری تصور زبیر سعیدی، علامہ مفتی تصور شہزاد گیلانی ، علامہ قاری فیصل علی جلالی، علامہ حافظ محمد عمران کلیر، علامہ قاری افتاب احمد، علامہ قاری بدر الزمان ،اخلاق احمد سندھو ،تبریز اکرم سندھو رہنما اے ٹی ائی ،مرزا محمد افضل اویسی ، علامہ قاری صفدر جمیل عطاری ،سیٹھ نذیر احمد،رانا محمد اختر علی خان، ملک محمد اکبر،صداقت علی قادری ،محمد شاہد قادری،محمد عمران ،راو ارشاد ،رانا نعمان ،محمد بوٹا قادری ،عابد حسین مغل ،اورنگزیب بٹ ،محمد طاہر،سیٹھ محمد اختر،رانا محمد احمد،امانت علی گیلانی،و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی