آزادجموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

پشاور(آئی ایم ایم)آزادجموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ۔وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اتحادی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کیلیے سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس سے معاشرے کے بے سہارہ افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ 5 ارب کی لاگت سے بیروزگاری فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ بیروزگاری سے نجات حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب کی لاگت سے تعلیمی وظائف فنڈ قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے بچے اور بچیاں جو باصلاحیت ہیں اور پیسوں کی کمی کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے کو تعلیمی وظائف دئیے جائیں تاکہ وہ تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے آفیسرز اور اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں کے تعلق کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی انشاءاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کریں گے ۔انہوں نے شہداء کشمیر کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی