گوجرانوالہ(ائی ایم ایم) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات واسا گوجرانوالہ متحرک نکاسی آب آپریشن جاری ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی کا با رش کے فوری بعد نشیبی علاقوں اور واسا مون سون ایمرجنسی کیمپس کا دورہ واسا سٹاف اور ڈیوٹی کو چیک کیا اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ایم ڈی واسا اور ایکسیئن واسا کو الرٹ رہنے اور انتظامات کو وقتا فوقتا چیک کرنے کی ہدایت بھی کی ۔کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے نشیبی علاقوں کو جلد کلیئر کرنے کی ہدایات۔ اور تمام انڈر پاس کو فی الفور کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ نے بارشی صورت حال اور بارشی پانی کے نکاس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش میں واسا گوجرانوالہ کا عملہ نکاسی آب کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کو بتایا گیا کہ ایم ڈی واسا گوجرانوالہ فیصل شوکت اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ خود فیلڈ میں موجود ہیں اور بارشی لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
بارشی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے نشیبی علاقوں اور واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز کے دور ے بھی کئے ہیں، واسا نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔انہوں نے تمام ہیوی مشینری کو زیر استعمال لاتے ہوئے شہر بھر کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری کو فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔